• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے دورے کو سازش کے تحت ختم کیا گیا، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا، نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے کمانڈوز سمیت بھرپور سیکیورٹی تھی، نیوزی لینڈ ٹیم کو بغیر تماشائیوں کے میچ کروانے کی بھی پیش کش کی۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو سیکیورٹی کی گارنٹی دی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا انہیں اطلاع ہے جب ٹیم باہر نکلے گی تو حملہ ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی، سازش کرنےوالوں کا نام لینا مناسب نہیں، ہم ذمہ دار ملک ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کی امن کےلیے کوششوں کو سبوتاژ کیا گیا، دستانے پہنے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ امریکا نے خود معاہدہ کرکے افغانستان سے انخلا کیا، 17 دن میں افغانستان اسکینڈی نیویا نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی کوئی ناکامی نہیں، چار ماہ سیکیورٹی ٹیم نے معائنہ کیا اور منظوری دی، ہمارے کسی ادارے کے پاس کوئی تھریٹ نہیں تھی، بھارت کا میڈیا ہمارے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کے لیے انتظامات مکمل ہیں، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے، انگلش ٹیم پاکستان آئے، اسے ویلکم کریں گے، پاکستان میں کرکٹ کے لیے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

تازہ ترین