• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ ہائی کمشنر مہاجرین کی متعدد طالبان وزراء سے ملاقاتوں کی تصدیق

اقوام متحدہ (یو این) کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی نے متعدد طالبان وزراء سے ملاقاتوں کی تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد میں یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ میری طالبان کے متعدد وزراء سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے سیکیورٹی بہتر بنانے کی یقین دہانیاں کرائیں، افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

فلپو گرانڈی نے مزید کہا کہ پانچ لاکھ افغانی بے گھر ہوچکے ہیں، مزار شریف سمیت دیگر علاقوں میں حالات کا جائزہ لیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت مہاجرین آئے، پاکستان کی صورتحال سمجھ سکتا ہوں، طالبان کو ملک چلانے کیلئے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری طالبان کے ساتھ رابطے میں ہے، دنیا جاننا چاہتی ہے کہ طالبان حقوق کے معاملے پر کس طرح ڈیل کریں گے۔

پاکستان میں افغان مہاجرین کی وجہ سے موجود ہوں، پاکستان یو این ایچ سی آر کے لئے اہم ملک ہے۔

پاکستان میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، یو این ایچ سی آر اور پاکستان کا گزشتہ 4 دہائیوں سے تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو این مقامی اور غیر ملکی اسٹاف کے ساتھ کام کررہا ہے، یو این مشن میں مزید توسیع کی گئی ہے۔

تازہ ترین