• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین والی بال: پاکستان چار بار کی چیمپئن کوریا کیخلاف کامیاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشین والی بال چیمپئن شپ کے گروپ ایٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے چار بار کی چیمپئن ٹیم جنوبی کوریا کو آؤٹ کلاس کر دیا، تاہم قومی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرسکی اسے پہلے میچ میں چائینز تائپے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم ہفتے کو پانچ سے آٹھویں پوزیشن کے لئے آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔ جاپان میں کھیلی جانے والی جمعے کو کوریا کے خلاف پاکستان والی بال ٹیم نے 23-25، 22-25، 14-25 سےکامیابی حاصل کی، پاکستان والی بال ٹیم کی موجودہ عالمی رینکنگ 48 اور جنوبی کوریا کی 21 ہے۔ سیمی فائنل میں ہفتے کو جاپان کا مقابلہ چائینز تائپے اور چین کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔ بھارت نو سے بارہویں پوزیشن کے لئے ہفتے کو سعودی عرب سے مقابلہ کرے گی۔

تازہ ترین