تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت جواب دینے سے گھبرا رہی ہے کترارہی ہے، اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ اسپیکر سے رابطہ کیا جائے۔
انہوں نے اعتزاز احسن اور شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ماحول کو سازگار رکھے، اپوزیشن ماحول سازگار رکھنا چاہتی ہے،ہم ان کا ایک ایک جملہ سننا چاہیں گے اور ان کی بات سمجھنا چاہیں گے، اگر سوال اور جواب نہیں ہے تو پھر پارلیمانی جمہوریت نہیں ہے، سوال اور جواب نہیں تو پارلیمانی جمہوریت بھی نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپوزیشن کی طرح ماحول ساز گار رکھے،حکومت جواب دینے سے گھبرا رہی ہے کترا رہی ہے، وزراء نے عندیہ دیا کہ وزیر اعظم کو سوالوں کے جواب دینے کی ضرورت نہیں۔
اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کل وزیر اعظم ہماری تقریر سنیں گے اور ہم ان کی تقریر سنیں گے،نیب میں آئیں،ایف آئی اےمیں آئیں،کمیشن میں آئیں کیونکہ وہ رنگےہاتھوں پکڑےگئے۔