• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاونتی مشن میں 6 ماہ کی توسیع

کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز)سکیورٹی کونسل نے اقوام متحدہ کے افغانستان میں معاونتی مشن (یوناما) میں چھ ماہ کی توسیع کی متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ دوسری جانب طالبان کی وزارت تعلیم نے لڑکوں کے اسکول ہفتے (آج سے )کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔اے ایف پی کے مطابق جمعے کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے تمام 15 ارکان نے معاونتی مشن میں توسیع کے حق میں ووٹ دیے۔ قرار داد میں جامع اور نمائندہ حکومت کی تشکیل پر بھی زور دیا گیا ہے۔سکیورٹی کونسل کے پندرہ ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے کہا ہے کہ افغانستان میں موجودہ سیاسی، سکیورٹی اور سماجی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوناما کے اسٹریٹیجک اور آپریشنل اختیارات سے متعلق آئندہ سال کی 31 جنوری تک آگاہ کریں۔

تازہ ترین