اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہےکہ سی پیک دنیا کی طاقتوں کی متعلق خبروںکی تردید کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں سی پیک پر بہت کام ہوا، توانائی اور سٹرکوں کے منصوبے مکمل کیے گئے ، 16ار ب ڈالر کے منصوبے مکمل ، 11ارب زیر تکمیل، 27ارب ڈالر کے منصوبے زیر غور ہیں، موجودہ دور حکومت میں سی پیک پر کام نہ ہونے کا کہنا حقائق سے پرد ہ پوشی ہے لیکن سی پیک کی پراگرس کے لحاظ سے ہر کام بہترین نہیں ہوا، بھارت کے میڈیا کی جانب سے سی پیک پر بہت پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ، معاون خصوصی سی پیک امور خالد منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی میں سی پیک کا جائزہ لیا گیا اور اخبارات میں خبروں کو پڑھ کر حیرت اور افسوس ہوا، پہلے بھی یہ اپیل کی جاچکی ہے کہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید اپوزیشن کا حق اور ذمہ داری ہے لیکن سی پیک کے معاملات پر محتاط رویہ ضروری ہے۔