• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب پاکستان پروگرام کمزور طبقات کی مالی حالت کو بہتر بنائیگا، شوکت ترین

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کمزورطبقات کی مالی حالت کو بہتر بنائیگا، کامیاب پاکستان پروگرام معاشرے کے اقتصادی طورپرکمزورطبقات کی حالت زارمیں بہتری اور لوگوں کو مالی طورپربااختیاربنانے کے حوالے سے حکومت کا کلیدی پروگرام ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی باربینکوں کو چھوٹے قرضے فراہم کرنے والے اداروں کے ذریعہ معاشرے کے معاشی طورپرغریب اور کمزورطبقات کو مربوط کردیا گیاہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو کامیاب پاکستان پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی اورمشاورتی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں تمام متعلقہ شراکت داروں کی مشاورت سے کامیاب پاکستان پروگرام کے ڈیزائن اور خدوخال کا جائزہ لیا گیا اوراس کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین