ملتان (سٹاف رپورٹر) عوام کی سہولت کے لیے نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد عمل میں لایا گیا، چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے احکامات کے تحت ڈائریکٹر جنرل نادرا ملتان ریجن عمران علی خان کی سربراہی میں نادرا ریجنل آفس میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی فون پر صبح 11 بجے سے 1 بجے تک عوام کے مسائل سنے جس میں ملتان ریجن کے مختلف شہروں سے عوام نے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے فوری طور پر متعلقہ افسر کو احکامات بھی جاری کیے۔