• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائے کے گھر پر رہ رہا ہوں، جلد اپنا گھر لوں گا، رہتیک روشن

بالی ووڈ کے جانے مانے اداکار رہتیک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ والدہ کے ہمراہ ایک کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ پر ایک صارف کو کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی ایک کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں، لیکن جلد اپنا گھر بھی لے رہا ہوں۔

رہتیک روشن نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا۔

 رہتیک روشن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ’اپنی والدہ کے ساتھ ناشتے کی ڈیٹ پر ،یہ اچھی صبح ہے ، بدھ کا دن بہترین ہوتا ہے ، اپنی والدہ کو گلے لگائیں ۔‘

اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں سوشل میڈیا صارف نے نشاندہی کی کہ ’غور سے دیکھیں رہتیک روشن کے گھر پر سیلن‘


صارف کے تصویر کو اس قدر غور سے دیکھنے پر رہتیک روشن بھی کچھ حیران ہوئے اور جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے کمنٹ پر رپلائی کیا کہ ’اس وقت میں کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں اور جلد ہی اپنا گھر لینے والا ہوں۔‘

ایک اور جواب میں اداکار نے کہا کہ ’سیلن نہیں ہوگا تو سیلن کو ٹھیک کرنے کا مزہ کیسے آئے گا بھائی؟‘

تازہ ترین