• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اب بھی نیوزی لینڈ یا دوسری ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے: عاصم اظہر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اب بھی نیوزی لینڈ یا دوسری ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’نیوزی لینڈ کا اقدام پریشان کُن اور اُداس ہے لیکن ہم ٹھیک ہیں۔‘

عاصم اظہر نے کہا کہ ’ہم ایک ایسی قوم ہیں جو واپس باؤنس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان محفوظ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’ہم اب بھی دل کھول کر نیوزی لینڈ یا کسی دوسری قوم کو خوش آمدید کریں گے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان کو اس دنیا سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اب ہم ٹی 20 ورلڈ کپ میں ملیں گے۔‘

واضح رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین