• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کی شدید مذمت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کی مذمت کرتے ہیں،  یہ بل آزادی صحافت پر قدغن لگانا ہے۔

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ صحافت ایک آئینہ ہے، آپ اسے کیوں توڑتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ صحافی اغوا کیے جا رہے ہیں، ان پر تشدد کیا جا رہا ہے، اس بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے عوامی مفاد میں ایک بھی قانون نہیں بنایا، اسمبلی سے باہر آرڈیننس پاس کئے جا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے بھی کوئی قانون نہیں بنایا گیا، 51 بڑے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک وائلینس بل خاندان کی تباہی کا بل ہے، خاندانی نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

تازہ ترین