انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر مائیکل وان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اچانک سیریز منسوخ کرنے کے اعلان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر سیریز کے ملتوی کا سُن کے حیران ہوں۔
سابق کرکٹر نے لکھا کہ نیوزی لینڈ بورڈ کے اس فیصلے سے پی سی بی کو بھاری مالی نقصان ہوا ہوگا۔
دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے سے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔