• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جاپان میں ہونے والی ایشین والی بال چیمپئن شپ کے پوزیشن کے میچ میں ہفتے کو پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست کھا گئی، قومی ٹیم اتوار کو ساتویں آٹھویں پوزیشن کے لئے جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گی، جسے گروپ ایٹ کے میچ میں پاکستان نے شکست دی تھی، قومی ٹیم23ستمبر کو وطن واپس پہنچے گی، ہفتے کو کھیلے گئے سیمی فائنلز میں ایران نے چین کو جبکہ جاپان نے چائینز تائپے کو ناکامی سے دوچار کیا، فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین