• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم سی کے ممبر ایگزمینیشن فنانس اور منیجر ایڈمن فارغ

اسلام آباد (بلال عباسی،خصوصی رپورٹ) پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی)نے میرٹ پر بھرتی کئے اپنے ہی افسران کو نکالنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ممبر ایگزمینیشن ممبر فنانس اور منیجر ایڈمن کو فارغ کر دیاگیا ہے اور ان کی جگہ پر نئی تقرریوں کا اشتہار بھی دیدیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان افسران کو پی ایم سی نے خود میرٹ پر بھرتی کیا تھا اور لاکھوں روپے تنخواہ بھی رکھی گئی تھی مگرچند ماہ بعد ہی ملازمت سے فارغ کر دیاگیا ۔ فارغ ہونے والوں میں عبدالماجد علوی ممبر فنانس سے استعفیٰ لیا گیا ۔ممبر ایگزیمنیشن قاضی طاہر الدین کو مبینہ ناقص کارکردگی پر نکالا گیا جبکہ منیجر ایڈمن حمزہ سے بھی استعفیٰ لیا گیا ۔ اس حوالے سے ان کاموقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے معذرت کرلی ۔ دوسری جانب نائب صدر پی ایم سی ایڈووکیٹ علی رضا کا کہنا تھا کہ ممبر فنانس نے ذاتی مجبوری کی وجہ سے استعفیٰ دیا ، ممبر ایگزیم کا کنٹریکٹ اسی ماہ ختم کیا گیا ہے، کونسل ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی اس کے علاوہ منیجر ایڈمن کا پروبیشن پیریڈ پورا ہوگیا تھا اور ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے ۔یہ سب معمول کی ہیومن ریسوس کی کارروائی ہے اس میں کرپشن کاکوئی ایشو نہیں ہے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کرپشن کا مسئلہ ہوتا تو ان لوگوں سے استعفیٰ یا برخاستگی کی بجائے جیل بھیجتے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کرتے ۔
تازہ ترین