• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا کی طرح ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ


صوبۂ پنجاب میں کورونا کیسز کی طرح ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے ناقص انتظامات کے باعث رواں سال ڈینگی کے 2 مریضوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔

لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 582 جبکہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 693 ہے۔

پنجاب میں ڈینگی کی صورتِ حال خراب ہونے لگی، 2 سال بعد رواں سیزن میں ڈینگی سے 2 مریض موت کے منہ میں چلے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں 102 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 582 تک جا پہنچی ہے۔

ڈیفنس اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی کل تعداد 693 ہو گئی، جس کے پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں 37 مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ لاہور کے مختلف اسپتالوں میں 23 مریض داخل ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ صحت پنجاب نے رواں سال ڈینگی کی روک تھام کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے ہیں، ڈینگی ٹیموں نے نہ لاروا تلف کیا اور نہ ہی اسپرے کروایا گیا ہے۔

تازہ ترین