• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021: حبا بخاری نے مداحوں سے پسندیدہ ڈرامے کا نام پوچھ لیا؟

جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں بہترین اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی حبا بخاری نے مداحوں سے اُن کے پسندیدہ ڈرامے کا نام پوچھ لیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔


حبا بخاری کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویریں اُن کے ڈرامے کے ایک منظر کی ہیں، پہلی تصویر میں اداکارہ اُداس ہیں جبکہ اگلی تصویر میں مُسکرا رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے حبا بخاری نے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ ’آپ کا پسندیدہ ڈرامہ کونسا ہے؟‘

حبا بخاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کمنٹ سیکشن میں اپنے پسندیدہ ڈرامے کا نام لکھیں۔‘

اداکارہ کی جانب سے پوچھنے پر صارفین نے کہا کہ ’اُنہیں حبا بخاری کا ہر ڈرامہ ہی پسند ہے۔‘

کچھ صارفین نے کہا کہ ’وہ حبا بخاری کا ڈرامہ سیریل ’فتور‘ بہت شوق سے دیکھتے ہیں جبکہ زیادہ تر صارفین نے ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ کو اپنا پسندیدہ ڈرامہ قرار دیا۔‘

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کے پروڈیوس کردہ جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ کو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے لیے ’بہترین ٹی وی سیریل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار دانش تیمور کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

حبا بخاری کو ’بہترین خاتون اداکارہ‘ اور دانش کو ’بہترین مرد اداکار‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘میں حبا نے ایک غریب لڑکی کا کردار ادا کیا جبکہ دانش تیمور نے سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک امیر تاجر سلطان درانی کا کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔ 

تازہ ترین