• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کراچی و حیدرآباد میں کارروائیاں، خاتون سمیت 2 افراد گرفتار


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے کراچی اور حیدر آباد میں کارروائیاں کی ہیں۔

ایف آئی اے نے ان کارروائیوں میں بلیک میلنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق حیدر آباد سے گرفتار کیے گئے ملزم نے ایک گھر کے واش روم میں کیمرہ لگا رکھا تھا۔

حکام کے مطابق اس کیمرے کی ویڈیوز کی بنیاد پر وہ خواتین کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ادھر نیوز کراچی میں ایک خاتون سے زیادتی کی کوشش ہوئی، جس کی ویڈو لڑکی کی سابقہ نند نے وائرل کردی۔

حکام کے مطابق ویڈیو وائرل کرنے پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ہی ملزمان سے شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں۔

تازہ ترین