• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی کا جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا اعلان

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما اور سینیٹر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا پیشگی اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن کی وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے 23 اراکین کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔

بی اے پی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ پارٹی کے ناراض اراکین سے بات چیت جاری ہے، انہیں جلد منالیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں اندرونی مسائل مل بیٹھ کرحل کرلیں گے۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد صورتحال سے آگاہ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین