• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائن نے جہاز سے اتار دیا

ڈیلاس ( نیوز ایجنسیز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے دوران پرواز جہاز سے اتاردیا۔غیر میڈیا کے مطابق انہیں ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے پر جہاز سے نیچے اتاراگیا۔ پرواز نیو یارک سے ڈیلاس جارہی تھی ، اس دوران 2 مسافروں نے ماسک صحیح انداز سے نہیں پہنا ہوا تھا جس پر عملے نے درخواست کی تاہم مسافروں کے انکار پر پرواز واپس لوٹ آئی اور مسافروں کو نیچے اتاردیا گیا۔ عامر خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ امریکی ائیرلائن کی جانب سے سفر پر پابندی انتہائی نامناسب حرکت ہے، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو ثبوت کے طور پر ویڈیو دکھائی جائے۔

تازہ ترین