• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک جوڑا اپنے بیڈ روم میں اژدھے کی موجودگی سے حیران و پریشان

لندن (پی اے) ڈیوڈلے کا ایک جوڑا اپنے بیڈ روم میں اژدھے کی موجودگی سے حیران و پریشان رہ گیا۔ تاہم مادہ اژدھے کو ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے بہت دوستانہ قرار دیا ہے، جس سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ حیرت زدہ جوڑے نے اپنے سونے کےکمرے میں 5 فٹ (1.5 میٹر) اژدھا دیکھ کر بتایا کہ انہیں پتہ نہیں کہ یہ ان کے گھر میں کیسے داخل ہوا۔ جوڑے نے اژدھے کی موجودگی کا علم ہونے کے بعد ویسٹ مڈلینڈز کے ڈیڈلے میں واقع کواری بینک پر پولیس کو اپنے گھر بلایا۔ انہوں نے اژدھے کی موجودگی پر کمرہ بند کر دیا تھا اور افسران اسے بحفاظت نکال کر جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ جوڑے نے قیاس کیا ہے کہ یہ سامان کی کسی ڈلیوری میں پہنچا ہوگا یا بدھ کے روز دیکھے جانے سے پہلے پائپوں میں گھس گیا ہوگا۔ ایک بڑا آئٹم گزشتہ روز ان کے گھرلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ ڈبے میں چھپا ہوا ہوگا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ اس طرح کی دریافتیں عام طور پر آر ایس پی سی اے کے حوالے کر دی جاتی ہیں لیکن اس نے اس موقع پر تین زیر تربیت افسران کو روانہ کیا، کیونکہ چیرٹی کا کوئی فرد دستیاب نہیں تھا۔ انہوں نے آخرکار سانپ کو ایک کیبنٹ کے اوپر پایا، ایک آئینے کے گرد لپیٹا اور اپنے ڈنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے اسے جوتوں کے ایک بڑے ڈبہ میں ڈال دیا، جس میں سوراخ تھے۔ ہیلسوین میں منور ویٹس کی طرف سے کئے گئے ایک چیک اپ کے بعد پتہ چلا کہ بالغ مادہ اژدھے میں کچھ گانٹھ اور پرانے زخم تھے لیکن عمومی طور پر اس کی صحت اچھی تھی۔
تازہ ترین