اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال اپوزیشن کواسلئے پسند نہیں کہ اس سے دھاندلی رک جائے گی ، اتوار کو فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے ، اس سے ٹھپہ مافیا سیاسی گروہ کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوکر رہ جائے گی،2023 کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی کروائیں گے اور اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا قانونی حق دیں گے، اگر الیکشن کمیشن یا اپوزیشن کو کوئی اعتراضات یا تحفظات ہیں تو اس پر مل بیٹھ کر بات اور اس میں بہتری لائی جاسکتی ہے، اپوزیشن کے پاس نہ کوئی اور آپشن ہے اور نہ ہی تجاویز اسلئے وہ بلاجواز پراپیگنڈہ میں مصروف ہے، ہم نے تمام ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کردیئے ہیں لہٰذا اب مریم نواز،شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول اور مولانا فضل الرحمن کی باری ہے کہ وہ بھی اپنی فنڈنگ کا حساب دیں ۔