• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوم برگ نے دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) بلوم برگ نے دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی۔ 

فہرست میں والٹن خاندان پہلے نمبر پر ہے جس کی دولت 238.2 ارب ڈالرز ہے۔ والٹن خاندان خوردہ فروش کے 48 فیصد کا مالک ہے جو کہ دنیا کی سب سے زیادہ دولت کی بنیاد ہے۔

 فہرست میں دوسرے نمبر پر مارس خاندان ہے جس کی کُل دولت 141.9 ارب ڈالرز ہے۔ 

124.4 ارب ڈالرز کے ساتھ کوچ خاندان بلوم برگ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ چوتھے نمبر پر ہرمز خاندان ہے جس کی دولت 111.6 ارب ڈالرز ہے۔ 

یہ ایک معروف فرانسیسی لگژری فیشن کمپنی ہے جو اپنے برکن ہینڈ بیگز کیلئے مشہور ہے۔ ال سعود خاندان 100 ارب ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ 

ریلائنس انڈسٹریز کے مالک امبانی 93.7 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق وردیمیر 61.8 ارب ڈالرز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

 آٹھویں نمبر پر جاہنسن (فڈیلٹی) ہے جس کی دولت 61.2 ارب ڈالرز ہے۔ نویں نمبر پر تھامسن خاندان ہے جس کے پاس 61.1 ارب ڈالرز کی دولت ہے جبکہ دسویں نمبر پر بوہرنگر وان باؤم بیچ نامی خاندان ہے جس کی دولت 59.2 ارب ڈالرز ہے۔

تازہ ترین