• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے امریکا روکے گئے وسائل جلد جاری کرے گا،ذبیح ﷲ مجاہد

کراچی(ٹی وی رپورٹ) ایک انٹریو میں طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح ﷲ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمیں کابل میں آئے کم وقت ہوا ہے جبکہ یہاں بینک لوٹے جاچکے تھے ،اشرف غنی اور ان کے معاونین نے خزانے خالی کردیئے تھے جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے محدود پیمانے پر بینکوں سے رقوم نکالنے کی اجازت دی،امریکا کی جانبسے جو وسائل روکے گئے ہیں امید ہے وہ جلد جاری کردیں گے تاکہ افغان باشندوں کا معیار زندگی بہتر ہو، عوام میں خوشحالی آئے اور معاشی مسائل حل ہوں۔ ہماری وزارتوں اور محکموں میں بھی اکاؤنٹس ایکٹیو نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ مسائل بھی حل ہوں۔ ہمارے امریکا سمیت کئی ممالک سے رابطے ہیں،سیاسی سطح پر بھی ہماری سرگرمیاں جاری ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کریں اور یہ روابط اقتصادی اور سفارتی سطح پر ہونے چاہئیں ۔

تازہ ترین