• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی،یوسف رضا گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے حکومت نے بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو سہانے خواب تو دکھائے وعدوں پر وہ پورا نہیں اترے یہی وجہ ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجادہ نشین پیر آف گولڑہ پیر معین الحق گیلانی سے گولڑہ شریف میں ان کی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا۔سید یوسف رضاگیلانی نے مزید کہا کہ معاشرے کی بھلائی کے لئے تمام مکاتب فکر و طبقات کو متحد ہو کر سنجیدگی سے مظاہرہ کرنا چاہیئے تاکہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں اس وقت عوام کو جن گوناں گوں مسائل کا سامنا ہے اس میں آسمانوں تک پہنچی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح میں خوفناک اضافہ ہے ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے سلسلے میں حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔
تازہ ترین