• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر ایمبولنس آنے میں تین سے چار دن لگیں گے،جواد عمر

لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کیلئے ایئر ایمبولنس تین سے چار دن میں آئے گی۔

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت بہتر ہے، ایئر ایمبولنس آنے میں تین سے چار دن لگیں گے۔

جواد عمر نے کہا کہ امریکا میں ڈاکٹروں کی ٹیم تیار ہے، قوم سے دعاؤں کی درِخواست ہے۔

دوسری جانب عمرشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولنس سے متعلق محکمہ صحت سندھ نے وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولنس کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، ایئر ایمبولنس کیلئے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

تازہ ترین