نیشنل ٹی20 کپ میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے دہشت گردی کا بہانہ بنانے کر پاکستان سے جانے کے فیصلے پر پی سی بی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے قبل از وقت انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کو بلانے کی اجازت دی جائے۔
ذرائع کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کو کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق 30 ستمبر تک 25 فیصد شائقین گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے جبکہ شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پر نظر ثانی 28 ستمبر کو ہوگی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شائقین کرکٹ کے اسٹیڈیم میں داخلے سے متعلق کورونا ضوابط (ایس او پیز) جاری کیے گئے تھے۔