• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے اوور بلنگ سے صارفین کو اربوں کا ٹیکا لگایا، رکن قائمہ کیمٹی


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں رکن کمیٹی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ نیپرا سفید ہاتھی ہے، اوور بلنگ سے صارفین کو اربوں کا ٹیکا لگایا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں کے۔الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی جانب سے اوور بلنگ کے معاملے پر بحث ہوئی۔

کراچی سے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا یہ نیپرا کی غفلت ہے، نیپرا سفید ہاتھی ہے اوور بلنگ سے صارفین کو اربوں کا ٹیکہ لگا یا گیا، یہ پیسے صارفین کو کون واپس کرے گا، اب ذمہ داری ریاست کی بنتی ہے۔

آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ نیپرا کے۔الیکٹرک میں اوور بلنگ کا معاملہ دیکھے۔

وائس چیئرمین نیپرا وائس چیئرمین نیپرا رفیق شیخ نے کہا نے کہا کہ اوور بلنگ کے معاملے پر ایڈوائزر کام کر رہے ہیں، رپورٹ مکمل ہونے کے بعد کھلی سماعت کریں گے۔

تازہ ترین