• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ملت پارک کے ہوٹل میں خاتون سے 3 افراد کی مبینہ زیادتی


لاہور کے علاقے ملت پارک میں ایک ہوٹل میں خاتون کو 3 افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ملتان کی رہائشی خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ وہ کراچی جارہی تھی کہ ایک شخص ظفر نے فون کرکے لاہور بلالیا۔

اسے ملت پارک کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا جہاں ظفر، اعظم اور حمزہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ ملزمان نے اس کے 6 لاکھ روپے بھی چھین لیے۔

پولیس نے لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین