• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور تنظیموں نے پی ایم ڈی اے کو مسترد کردیا، صحافیوں کا ساتھ دینے کا اعلان


ملک کی مختلف مزدور تنظیموں نے پی ایم ڈی اے کے مجوزہ بل کو یکسر مسترد کردیا اور صحافیوں کی جدوجہد میں ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مزدور تنظیموں نے اسے آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے خلاف قرار دیا ہے۔

مشاورتی کانفرنس میں پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان ریلوے، واپڈا، نادرا اور مختلف بینکوں کی مزدور تنظیموں کے علاوہ اساتذہ اور صحافیوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 

کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانا چاہتی ہے اور یہ اس ملک کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔ پی ایم ڈی اے کے نتیجے میں ملک میں ایک ایسی سنسر شپ آئے گی جس کے بعد محنت کشوں کی آواز بھی دبا دی جائے گی۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ آج ملک بھر کے مزدوروں کو قلم اور کیمرے کے مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور سخت جدوجہد کرتے ہوئے حکمرانوں سے اپنے حقوق حاصل کرنا ہوں گے۔ 

کانفرنس میں پاکستان اسٹیل ملز، ریلوے، پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین