• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، 5 اہم آرڈیننس اسمبلی سے منظور نہ کرانے پر ختم ہوگئے، قیمتوں پر کنٹرول کا آرڈیننس بھی شامل

لاہور(آصف محمود ) پنجاب حکومت کی طرف سے اسمبلی میں بروقت قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے کئی اہم آرڈنینس گزشتہ رات ختم ہوگئے ۔ اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سےآرڈنینس25مارچ2021ء کو جاری ہوا جسے 90دن کی توسیع دی گئی۔ 180دن گزرنے کے باوجود اسے اسمبلی سے منظور نہ کرایا جاسکا اور یہ گزشتہ روز ختم ہو گیا۔ اس طرح اب چینی ،آٹے اور دیگر اشیائے ضرورت کی قیمتیں بڑھانےو الوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکے گی۔

تازہ ترین