کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ چیئرمین نیب کو توسیع مل سکتی ہے بھارت خطے میں غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے،ہم سے غلطی ہوگئی کہ آٹا اور چینی برآمد کردی۔
کابینہ میں کہا کہ معیشت کا فیصلہ کچن میں ہوگا ماں ، بہن اوربیٹی فیصلہ کرتی ہے میری یہ بات لوگوں کو اچھی نہیں لگتی۔
یہ بات چل رہی ہے کہ ٹی ٹی پی کے لئے عام معافی کا اعلان کرنا چاہئے 321 کو چھوڑ کر دیگر کو معاف کرسکتے ہیں کیوں کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو آرمی کی سیکورٹی دی تھی پہلی مرتبہ کابینہ سے فوج کی سیکورٹی کی منظوری لی گئی اس مرتبہ سپر ویژن ساری آرمی کی تھی۔جس دن آپ کاپی ایم ڈی اے کا جلوس تھااس دن بھی مجھے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کچھ بے زاری کی اطلاعات مل رہی تھیں۔
جس ای میل کا کہا جارہا ہے وہ ٹیم کے جانے کے بعد کی ہے۔اس خطے میں سیاست ہونے جار ہی ہے پانچ چھ مہینے بہت اہم ہیں پاکستا ن نے افغانستان میں امن کے لئے اقدامات کئے۔
اگر ہمارے حالات خراب ہیں جتنے وزرائے خارجہ اس مہینے پاکستان آئے ہیں ساڑھے تین برسوں میں نہیں آئے۔
جتنے ہیڈ آف اسٹیٹس سے عمران خان نے ان ایک مہینوں میں بات کی ہے ساڑھے تین برسوں میں نہیں کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔