• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی میں قلت آب، گندے پانی کی فراہمی، سکندر زرداری کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضلع وسطی میں پانی کی مسلسل قلت اور گندہ پانی فراہم کرنے پرایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی کارروائی،چیف انجینئر سکندر علی زرداری کو نوٹس جاری کردیا جبکہ دیگر افسران کی سرزنش کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات جلد دور کرنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے ضلع وسطی کے علاقوں ناظم آباد،فیدرل بی ایریا،گلبرگ اور دیگر میں گزشتہ دس روز سے پانی کا شدید بحران ہے شکایات کے باوجود واٹر بورد کا عملہ انہیں دور کرنے کے بجائے ایک دوسرے پرڈال رہا تھا درجہ حرارت بڑھ جانے کے باعث پانی کی عدم فراہمی سے ان علاقوں کے مکین مشکلات کا شکار تھے لوگوں کا کہنا ہے اس سے پہلے کبھی پانی کی اتنی قلت دیکھنے میں نہیں آئی واٹر بورڈ کو دریائے سندھ سے پانی کی فراہمی بھی معمول کے مطابق ہے ایم ڈی نےچیف انجینئر سکندر علی زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ تین روز میں جواب دیں کہ آپکے خلاف کاروائی کیوں نہ کی جائےضلع وسطی میں ناگن چورنگی، نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں پینے کے پانی میں گندہ پانی کیسے شامل ہوا صاف کرنے کے لیے آپ نے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا آپکی غفلت کی وجہ سے یہ سب کچھ ہواوضاحت پیش کریں ورنہ کارروائی کی جائے گی زرائع نے بتایا کہ ایم ڈی نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے اور آئندہ چند روز میں مزید افسران کو نوٹس جاری ہونے اور تبادلوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین