• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر بالا، جرگہ کے دوران خون کی ہولی، 9 افراد کا لرزہ خیز قتل

دیربالا،داروڑہ، پشاور (نمائندگان جنگ، جنگ نیوز) دیر بالا میں زمین کے تنازع کے حل کے لئے منعقدہ جرگہ کے دوران خون کی ہولی کھیلی گئی۔ فائرنگ کے دوران 9افراد جاں بحق 6زخمی ہوگئے ،نواحی علاقہ بانڈہ گئی براؤل میں فریقین کے مابین جائیداد کے تنازع پر بحث وتکرار کے بعد گولیاں چل گئیں ،واقعات کے مطابق نواحی علاقہ بانڈہ گئی براؤل میں دو فریقین کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر بحث وتکرار کے بعد گولیاں چل گئیں ۔ واقعہ کے خلاف اہلیان با نڈگئی براول سراپا احتجاج بن کر مشتعل ہوگئے اور ایک موٹر کار کو اگ لگادی جبکہ نعشیں اٹھاکر چکیاتن کے مقام باب کمراٹ کے سامنے سڑک پر رکھتے ہوئے احتجاجا چترال پشاور اور کمراٹ رو ڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے دو گھنٹے بند کر دیا مظاہرین نے حکومت سے براول علا قہ با نڈگئی میں بدمعاشوں کے خلاف اپریشن اور ان سے اسلحہ اکھٹا کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاجان بحق افراد جرگہ مشران بتائے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین