• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی پریس گیلری کی بندش، قومی اسمبلی اجلاس سے صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمانی پریس گیلری کی بندش کے خلاف کالی پٹیاں باندھ کر اور کراس والے ماسک پہن کر میڈیا پر پابندیوں کے خلاف علامتی احتجاج کیا گیا۔ قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے صحافیوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کی بندش کے فیصلے پر احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔ شازیہ مری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ صحافیوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کی بندش کے حوالے سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا ہے۔

تازہ ترین