• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیب بٹ نے ’لَو میرج‘ کے 3 نقصانات بتا دیئے

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے پسندکی شادی کرنے کے 3 نقصانات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان سے پسند کی شادی کرنے والے اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ بطور مہمان ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔

اس دوران شو کی میزبان ندا یاسر نے منیب بٹ سے سوال پوچھا کہ پسند کی شادی کرنے کے 3 نقصانات کیا ہیں ؟

جس کا جواب دیتے ہوئے منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ’پسند کی شادی کرنے کا سب سے پہلا نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ اماں ابا سے کچھ شکایت نہیں کر سکتے کہ آپ کی بیوی بات نہیں مان رہی یا کچھ غلط کر رہی ہے، کیوں کہ آپ اپنی پسند کی بیوی لاتے ہیں اس لیے اماں ابا کہتے ہیں کہ ہم تو لائے نہیں ہیں، تم ہی لائے ہو۔‘


اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر لڑائی ہو جائے تو کسی کو بیچ میں ثالث نہیں بنا سکتے، جو بھی لڑائی ہو خود ہی مسئلہ سلجھانا اور لڑنا پڑتا ہے۔‘

منیب بٹ نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’شادی سے قبل لڑکا لڑکی پیار محبت کے رشتے میں ہوتے ہیں، ان کی مختلف طرح کی عادات اور رویئے ہوتے ہیں، پسند کی شادی کے بعد لڑکی پہلے لڑکے کو خود بدلتی ہے، پھر شکوہ کرتی ہے کہ تم پہلے جیسے نہیں رہے ہو، تم بدل گئے ہو۔‘

تازہ ترین