• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل: ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستِ ضمانت پر سماعت پھر ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت جعفر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ملزمان ذاکرجعفر اورعصمت جعفر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ذاکر جعفر اور عصمت جعفر کی ضمانت کی درخواست پر مزید سماعت کل ہو گی۔

تازہ ترین