• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر ایندریس پاپاستاورو نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ یونان کے سفیر ایندریس پاپاستاورو نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتِ حال، باہمی دل چسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن کے لیے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے مستحکم اور خوش حال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی بین الاقوامی سیاحت، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ہے۔

آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تبادلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اس موقع پر یونانی سفیر نے مربوط قومی ردعمل سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

یونانی سفیر نے افغان صورتِ حال میں پاکستان کے کردار، پاکستان کے افغانستان سے کامیاب انخلاء کے لیے آپریشن اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔

تازہ ترین