• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کا کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان


ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، کراچی میونسپل کمیٹی (کے ایم سی) کے وسائل بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2008 میں میونسپل ٹیکس سابق ناظم مصطفیٰ کمال کے دور میں لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کو سیاست کا آئینی حق نہیں، عمران اسماعیل نے سیاسی مخالفت کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی سے زیادہ ترقیاتی کام سیالکوٹ میں ہورہے ہیں، وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ کراچی کا ساتھ دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی 9192 دکانوں کا سالانہ 15 کروڑ اور11 پٹرول پمپس سے 70 لاکھ روپے کرایہ ملتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ کرایہ بڑھاتے ہیں تو لوگ عدالتوں سے حکمِ امتناع لے آتے ہیں، کے ایم سی کے وسائل بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین