• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص تفتیش کے الفاظ حذف کرنیکی درخواست مشرف و دیگر کو نوٹس جاری کرنیکا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگین غداری کیس سے متعلق ایک عدالتی فیصلے میں ناقص تفتیش کے الفاظ حذف کرنے کی نظرثانی درخواست پر سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو دوبارہ نوٹس جاری کر نے کا حکم دیا ہے۔۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ فریقین کو نوٹسز جاری ہوئے تھے مگر ان کی طرف سے کوئی جواب داخل ہوا اور نہ ہی کوئی وکیل پیش ہوا۔ اس پر فاضل عدالت نے تمام فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق کی نظرثانی درخواست کی سماعت ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے وفاق کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔ نظرثانی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں ترمیم کر کے یہ عدالتی آبزرویشن حذف کرنے کی استدعا کی گئی ہے کہ سنگین غدا ر ی کیس میں کی گئی تفتیش ناقص تھی۔ سماعت کے موقع پر وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔
تازہ ترین