• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی اے میں’مارشل لا‘ ادوار سے بدتر دفعات ہیں، رضا ربانی


سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) میں ’مارشل لا‘ ادوار سے بدتر دفعات ہیں۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر جارحانہ حملے، اداروں کو بدنام اور تباہ کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملہ ملک کے آئینی نظام کی بنیادوں کو ہلا دے گا، جو قومی ساخت کو قائم رکھتا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ حکومت پی ایم ڈی اے جیسا قانون متعارف کرنا چاہ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی اے میں مارشل لا ادوار سے بدتر دفعات ہیں، اداروں پر حملہ ملک کے آئینی نظام کی بنیادوں کو ہلا دے گا۔

تازہ ترین