• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں 3 برسوں میں 13 بار جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 100 سے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف 24 ستمبر کو عوام دشمن پالیسوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوا م سے اپیل کہ وہ جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں، اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلیں اور نااہل حکمرانوں کو مسترد کردیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جائیں، حکومت نے عوام کے سروں پر50 ہزار ارب قرضے کا پہاڑ لاد دیا۔

تازہ ترین