اسلام آباد (نمائندہ جنگ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں منگل کو دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جہلم میں 74، لاہور78، قصور40ہنزہ08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔