• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت کا ایک ہی مسئلہ اور چیلنج مہنگائی ہے، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا ایک ہی مسئلہ اور چیلنج مہنگائی ہے ، پہلے دن سے نیوزی لینڈ کے تمام تر نخرے اٹھائے ،ساری دنیا کو ثبوت کے ساتھ بتائیں گے کہ کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا ، تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں میل اور مسیجز کو ایکسپوز کریں گے اور ہم نے نیوزی لینڈ کو بھرپور سیکیورٹی دے رکھی تھی ہم نے آفر کی تھی کے شائقین کے بغیر میچز کرادیتے ہیں ہمیں پتہ چلا تھا کہ یہ لوگ بیزار ہیں ہم نے ان کی تمام تر چیزوں کا بھرپور خیال رکھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل یا پرسوں بھرپور پریس کانفرنس کریں گے اور دنیا کو ثبوت دیں گے کہ کوئی تھریٹ نہیں تھا اور جس میسج کا یہ کہہ رہے ہیں وہ ان کے چلے جانے کے بعد بنایا گیا ہے۔دنیا ہماری خدمات کو سراہا رہی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ تھریٹ کوئی نہیں ہے لیکن یہ خطرہ تھا کہ باہر نکلیں گے تو ان کے ساتھ کوئی شرارت نہ ہو یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی یہ بہانہ بنانے کے طریقے ہیں۔اُن کا کہنا ہے میل آئی ہے ہم اُن کے میل کو بھی ایکسپوز کر دیں گے اور اُن کے میسج کے حوالے سے بھی دنیا کو ثابت کریں گے کہ اُن کے جانے کے بعد یہ میسج انہوں نے بنایا ہے یا انہیں آیا ہے یا انہیں دیا گیا ہے اس کا فیصلہ قوم خود کرے گی۔

تازہ ترین