اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نےنیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔منگل کے روز سماعت کے دوران سابق صدرکے وکیل فاروق ایچ نائیک کے معاون نے عدالت کو بتایاکہ فاروق ایچ نائیک ماسکو میں ہیں اسلئے استدعاہے کہ آج کیس ملتوی کیا جائے۔ دوران سماعت سابق صدرکے استثنیٰ کی درخواست بھی دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اورفاروق ایچ نائیک کے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعاپر سماعت7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔