• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے ماہ سے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد (حنیف خالد) ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک سو ستر روپے سے بھی زائد ہونے کے نتیجے میں آئندہ ماہ پاکستان میں آر ایل این جی کی قیمت میں 6 ماہ کیلئے 25فیصد اضافے کی تجویز ہے اس وقت پاکستان میں آر ایل این جی کی قیمت 2200 روپے فی ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ ہے جوکہ اکتوبر، نومبر، دسمبر، جنوری، فروری، مارچ کے مہینوں میں بین الاقوامی قیمتیں سردیوں کے باعث 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائیں گی جس سے پاکستان میں مہنگائی کا ایک اور بڑا طوفان آئے گا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے اگلے مہینے گیس کی قیمتیں بیک جنبش قلم 25 فیصد بڑھانے کی درخواست دے دی ہے اس بارے میں جب پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری یاسر رضا چوہدری سے جنگ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کے انتظامات نہیں ہیں۔ قطر سے درآمد ہونے والی آر ایل این جی کی ری گیسی فیکیشن کرنے کے دو ٹرمینل ہیں جو (ن) لیگ کے دور میں سابق وزیر پٹرولیم اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک ایک سال کے قلیل عرصے میں بنوائے تھے۔ اب حکومت نے کئی مہینوں سے دو نئے ٹرمینل بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لائسنس دو کمپنیوں کو جاری تو کئے گئے ہیں مگر آن گرائونڈ دونوں کا تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا ان میں سے ایک جنوبی کوریا کی Daewoo ہے جس کی بسیںپاکستان بھر میں چل رہی ہیں ۔

تازہ ترین