امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔
کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024ء سے اسرائیل کا غزہ پر ظلم جاری ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال سے خون ریزی جاری ہے، امریکا کی سازش کے نتیجے میں یہودیوں کو وہاں بسایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 12 جنوری اتوار کو سی ویو پر غزہ مارچ کا انعقاد کر رہے ہیں۔