• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور نیب ملتان کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اورک اور نیب ملتان کے زیر اہتمام "لیڈر شپ اور انٹر پری نیورشپ " پر سیمینار اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی حلف برداری تقریب ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان نعمان اسلم تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاہمارے طلباء و طالبات نیب ملتان کے ساتھ ملکر گزشتہ سالوں سے لیڈر شپ کمیونٹی ، انگیج منٹ اور انٹر پری نیورشپ کےکام سر انجام دے رہے ہیں، پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ٹیچر کا ایوارڈ بھی اسی ادارہ کے نام رہا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان نعمان اسلم نے کہاکہ نیب اپنے افسران کے ساتھ ملکر کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 10ہزار کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز بنائیں جن کا مقصد تقاریریں ، سرگرمیوں ، مضمون نویسی کے ذریعے طلباء و طالبات کو آگاہی دینا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر مبشر مہدی اور ڈاکٹر رانا نعیم طور نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ اور طلباء و طالبات کرپشن کو ختم کرنے کیلئے نیب ملتان کے ساتھ ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان نے یونیورسٹی کی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی سے حلف بھی لیا۔
تازہ ترین