• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنی فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور گزشتہ روز یعنی کہ 21 ستمبر کو 41 سال کی ہو گئی ہیں۔

انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شوہر، اداکار سیف علی خان اور بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان (جہہ) کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اِس فیملی کو سمندر کنارے دیکھا جا سکتا ہے۔


کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شام کا منظر ہے،  سمندر کنارے آگ کی مدد سے ’سالگرہ مبارک‘ لکھا ہوا ہے، یہ منظر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب کرینہ کپور کو انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، کرینہ کپور نے متعدد پوسٹس اپنے انسٹا اکاؤنٹ اسٹوریز پر بھی شیئر کی ہیں۔ 

تازہ ترین