• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ اور سیف نے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے؟

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اُنہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے تاہم اُنہوں نے اپنے بیٹے کے اس نام کو ابھی تک سرکاری دستاویزات کے لیے حتمی شکل نہیں دی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور گھر میں اپنے چھوٹے بیٹے کو ’جے‘ کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سیف علی خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’منصور‘ یعنی اپنے والد کے نام پر بھی رکھنے کا سوچا ہے تاہم ابھی تک اس جوڑی کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوتے ہی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے مداح بےصبری سے اُن کے چھوٹے بیٹے کا نام جاننے کا اتنظار کرنے لگ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔

تازہ ترین