• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران فائرنگ، 3 افراد زخمی


کورنگی بلاول کالونی حاجی ابراہیم گوٹھ سیکٹر سیون اے میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد تجاوزات سیل سیکٹر سیون میں کارروائی کے لئے پہنچا تھا، علاقہ مکینوں نے مشتعل ہوکر پولیس کو کارروائی سے روکا۔

پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کیا تو جواباً پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید